Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت میں بہتری لیکن خطرات برقرار

Now Reading:

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت میں بہتری لیکن خطرات برقرار

عالمی اقتصادی فورم (WEF) کی گلوبل رسک رپورٹ 2025 کے مطابق، پاکستان نے حالیہ برسوں میں غیر معمولی لچک اور معاشی چیلنجز کو مؤثر انداز میں سنبھالنے کا مظاہرہ کیا ہے۔

تاہم رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان کو کئی پیچیدہ اور گہرے خطرات کا سامنا ہے، جن میں معاشی کمزوریاں، ماحولیاتی آفات، سیاسی عدم استحکام اور تکنیکی خلل شامل ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں پاکستان میں مشعل تنظیم کے فروری سے جون 2024 کے درمیان کیے گئے سروے کے نتائج شامل کیے گئے ہیں۔

فورم کے سروے کے مطابق پاکستان میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی معیشت کے لیے نمایاں چیلنجز ہیں، بڑھتے ہوئے قرضوں کا بوجھ پاکستان کی اقتصادی ترقی کو متاثر کر سکتا ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ سرمایہ کاری پر اعتماد میں کمی اور معاشی امکانات میں سست روی کے خدشات موجود ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات بھی پاکستان کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں اور سیاسی عدم استحکام اور گورننس کے مسائل ترقی کی رفتار کو متاثر کر سکتے ہیں۔

Advertisement

عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پاکستان کو ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹیجک لچک اور پالیسی میں جدت کی ضرورت ہے۔

اقتصادی اصلاحات، بہتر مالیاتی نظم و نسق، اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے سے پاکستان اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھ سکتا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معاشی چیلنجز کے باوجود مثبت پیش رفت دکھائی ہے۔

 حکومت کے اصلاحاتی اقدامات اور مالیاتی پالیسیوں نے معیشت کو سنبھالا دینے میں مدد دی ہے، جبکہ پاکستان کے کاروباری طبقے نے غیر معمولی لچک اور جدت کا ثبوت دیا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کو اپنی معاشی بہتری کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے پالیسیوں میں مزید استحکام اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اگر ان چیلنجز کو مؤثر طریقے سے حل کیا جائے تو پاکستان عالمی معیشت میں ایک مضبوط مقام حاصل کر سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر