احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے تاریخی مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل محفوظ فیصلہ سنائیں گے، جس سے یہ طے ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا نہیں۔
نیب نے گزشتہ سال 13 نومبر کو اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی اور 17 دن تک اڈیالہ جیل میں تفتیش کی۔ یکم دسمبر کو نیب نے باضابطہ طور پر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے مزید تحقیقات کی گئیں۔
ٹرائل کی تفصیلات
27 فروری 2023 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی۔
100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، جو ایک سال پر محیط جیل ٹرائل میں مکمل ہوئیں۔
نیب نے ابتدائی طور پر 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی، جن میں سے 24 گواہان کو ترک کیا گیا اور 35 گواہان کے بیانات قلمبند ہوئے۔
نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر 38 سماعتوں کے بعد جرح مکمل کی گئی۔
اس کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل آفیسر شامل ہیں۔
عدالت نے ملک ریاض، علی ریاض ملک، ذوالفی بخاری، فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر اور ضیاء المصطفیٰ نسیم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری ٹرائل کورٹ نے دی۔
بانی پی ٹی آئی نے 16 عدالتی گواہان کو طلب کرنے کی درخواست دی، جو عدالت نے مسترد کر دی۔
کیس کے دوران 4 مرتبہ ججز کی تبدیلی ہوئی، جس میں جج محمد بشیر، جج ناصر جاوید رانا، جج محمد علی وڑائچ شامل رہے۔
نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، سہیل عارف، عرفان بھولا اور چودھری نذر نے کیس کی پیروی کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
آخری سماعت میں وکیل سلمان صفدر نے عدالت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرائل پر اعتراض نہیں کریں گے بلکہ کیس کے میرٹ پر دلائل دیں گے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ احتساب عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیا فیصلہ سناتی ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
