Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت داخلہ کیجانب سے بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

Now Reading:

وزارت داخلہ کیجانب سے بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش
وزارت داخلہ کیجانب سے بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

وزارت داخلہ کیجانب سے بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

بیرون ملک جا کر بھیک مانگنے کے واقعات کے معاملے پر سینیٹ میں بھکاریوں کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے انسداد انسانی اسمگلنگ سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا گیا جس میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے۔

ترمیمی بل کے مطابق منظم بھیک مانگنےکا مطلب فراڈ، زور زبردستی سے بھیک منگوانے یا خیرات لینا ہے، اس کے علاوہ دھوکہ دہی، زبردستی، ورغلا کر یا لالچ دے کر خیرات لینا بھی بھیک کے زمرے میں آتا ہے، منظم بھیک مانگنا۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ کسی عوامی مقام پر خیرات مانگنا یا وصول کرنا بھی بھیک کہلاتا ہے، قسمت کا حال بتا کر، کرتب دکھا کر بھیک مانگنا بھی منظم بھیک مانگنا ہے، منظم بھیک مانگنے سے مراد بہانے سے اشیاء فروخت کرنا بھی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیے گئے ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی کھڑکیوں پر دستک دینا، زبردستی گاڑیوں کے شیشے صاف کرنا بھی منظم بھیک ہے، روزگار کے بغیر گھومتے رہنا اور تاثر دینا کہ گزارا بھیک پر ہے، یہ بھی منظم بھیک ہے، منظم بھیک مانگنے سے مراد کسی نجی احاطے میں داخل ہو کر بھیک مانگنا اور خیرات لینا ہے۔

Advertisement

بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی زخم، چوٹ، بیماری، معذوری یا نقص کو دکھا کر بھیک حاصل کرنا بھی منظم بھیک ہے، خود کو بطور نمائش استعمال ہونے دینا کہ بھیک یا خیرات لینے میں سہولت ہو، یہ بےی منظم بھیک ہے۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ منظم بھیک مانگنے، اس کے لیے بھرتی کرنے، پناہ دینے یا منتقلی پر7 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

وزارت داخلہ کے ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفارتی مشنز نے بھیک مانگنے والوں کا زکر کیا ہے، کچھ پاکستانی حج، عمرہ، زیارت یا ذاتی دوروں میں بھیک مانگنے لگتے ہیں، ان ممالک نے زور دیا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بل کے مطابق ملوث ایجنٹ اور گینگ آسانی سے قانونی کارروائی سے بچ جاتے ہیں، بچنے کی وجہ بھیک مانگنا قانون میں جرم نہیں ہے جو ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں ہو، مسئلےکی حساسیت کے پیش نظر بھیک مانگنےکو جرم قرار دینا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر