
شہریوں کے لیے ڈیجیٹل شناخت کا نظام متعارف کروانے کے منصوبے کی منظوری
اسلام آباد: سینیٹ نے شہریوں کے لیے ڈیجیٹل شناخت کا نظام متعارف کروانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
شہریوں کے لیے ڈیجیٹل شناخت کا نظام متعارف کروانے کے منصوبے کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سینیٹ میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 پیش کیا۔
ملک کی ڈیجیٹل ترقی کی سمت میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سینیٹ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کی منظوری دے دی ہے جب کہ ڈیجیٹل شناختی نظام کے تحت ڈیٹا ایکسچینج لیئر کی تشکیل کی تیاری کرلی ہے۔
ڈیجیٹل معیشت، ڈیجیٹل گورننس اور ڈیجیٹل معاشرہ تشکیل دینے کے لیے اہم قانون سازی مکمل کرلی ہے جب کہ ڈیجیٹل نیشن بل سے جدید اور مربوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تشکیل ہوگی۔
ڈیجیٹل شناختی نظام کے ذریعے شہریوں کے لیے سہولتوں اور خدمات میں بہتری لانے کا منصوبہ ہے۔
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیجیٹل نیشن بل پاکستان کے روشن مستقبل کا عکاس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس بل کے ذریعے پاکستان اسٹیک اور ڈیٹا ایکسچینج لیئرز تشکیل دی جائیں گی جو شہریوں کے لیے زندگی کے تمام معاملات کو آسان اور حکومت کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنائیں گی۔
شزا فاطمہ خواجہ کہتی ہیں کہ یہ قانون سازی ایگری ٹیک، فن ٹیک، ایڈ ٹیک اور ہیلتھ ٹیک کے لیے ڈیٹا کی دستیابی کو یقینی بنائے گی جو پاکستان کی معیشت کو مزید مضبوط کرے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کا مقصد خدمات کی فراہمی میں جدت اور تمام شہریوں کے لیے شمولیتی ترقی کا حصول ہے، ڈیجیٹل نیشن بل 2024 کی منظوری سے پاکستان عالمی ڈیجیٹل انقلاب کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی جانب گامزن ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News