Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکس ریٹ میں اضافہ محصولات بڑھانے کا حل نہیں، عاطف اکرام شیخ

Now Reading:

ٹیکس ریٹ میں اضافہ محصولات بڑھانے کا حل نہیں، عاطف اکرام شیخ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹ میں اضافے سے محصولات میں اضافہ ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محصولات میں پائیدار اضافہ صرف ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ معاشی اشاریوں کو بہتر بنانے کے لیے کاروباری برادری کے ساتھ قریبی تعاون کرے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ برآمدی صنعت ملک کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ کمانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، تاہم اس شعبے کو ترقی دینے کے لیے حکومتی مراعات اور مستقل رابطہ ضروری ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسٹم ڈیوٹیز اور اضافی کسٹم ڈیوٹیز میں کمی کی جائے تاکہ برآمدی صنعت کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اور برآمد کنندگان مل کر کام کریں تو برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے آئندہ دس سالوں میں برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ہدف یقینی طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت کو کاروباری برادری کی تجاویز کو اہمیت دینی چاہیے اور برآمدی شعبے کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر