پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 5 خوارج دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 18 اور 19 جنوری کی شب حوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز کو خارجی دہشت گردوں کی در اندازی کا پتہ چلا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 5 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سرحد پر موثر بارڈر مینجمنٹ کے نظام کے قیام کے لیے بارہا عبوری افغان حکومت سے تقاضا کر چکا ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان توقع رکھتا ہے کہ عبوری افغان حکومت خوارج کی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین کا استعمال روکے گی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ یقینی بنائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
