Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب اور چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین کے درمیان ملاقات

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب اور چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین کے درمیان ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کے معروف بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان کی ملاقات ہوئی، جس میں کینسر کے علاج اور جدید جینیاتی تحقیق کے حوالے سے اہم پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے پنجاب میں جینیاتی سائنس کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ اور بائیولوجیکل جین بینک کے مرکز کی بنیاد رکھنے کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بی جی آئی گروپ کی جانب سے کینسر کے علاج، جینیاتی ٹیسٹنگ اور جدید تحقیق کے لیے فراہم کی جانے والی مدد پنجاب کے عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس اشتراک سے پنجاب میں جینیاتی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے جدید ترین لیبارٹریز قائم کی جائیں گی، جس سے نہ صرف کینسر کی تشخیص اور علاج میں بہتری آئے گی بلکہ دنیا بھر میں پنجاب کا نام سائنسی تحقیق میں نمایاں ہوگا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ نوازشریف کینسر اسپتال میں جین سیکوینسنگ یونٹ قائم کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، بی جی آئی گروپ نے بہاولپور کے صحرائی علاقے میں چاول اور مکئی کی کاشت کے لیے پائلٹ پروجیکٹ کی پیشکش بھی کی، جس سے زراعت کے شعبے میں جدیدیت لانے کی امید ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر زراعت کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا اعلان کیا اور اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں 15 فیصد اضافے کے لیے جی ایم اوکاٹن کی کاشت پر کام کیا جائے گا۔

مریم نواز نے اس منصوبے کو ایک گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اشتراک سے پنجاب میں نہ صرف کینسر کے علاج میں نئی پیشرفت ہو گی بلکہ جدید جینیاتی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی نمایاں ترقی ہو گی۔

بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ گروپ پنجاب کو جدید ترین طبی تحقیق اور جینیاتی سائنس میں نمایاں مقام دلانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر