
گورنر خیبرپختونخوا کی آصفہ بھٹو سے ملاقات، امن وامان کی صورتحال پر گفتگو
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان کی خاتون اول، رکن قومی اسمبلی اور پولیو کے خاتمے کی سفیر آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں پولیو میں اضافے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔
اس دوران پولیو کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لیے گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی جامع حکمت عملی طے کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
دوران ملاقات آصفہ بھٹو زرداری نے بی بی شہید کے وژن کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور سے وویمن امپاورمنٹ، یوتھ انگیجنٹ اور بین المذاہب و المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیئے اقدامات اٹھانے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News