Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومتِ سندھ کی ترجمان سعدیہ جاوید کا وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل

Now Reading:

حکومتِ سندھ کی ترجمان سعدیہ جاوید کا وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل

حکومتِ سندھ کی ترجمان اور ایم پی اے سعدیہ جاوید نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف کی جانے والی ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ کسی خوشامدی سے رٹا لگائی بات کہلوانے سے زمین حقائق تبدیل نہیں کیے جاسکتے اور اس بات کو ایک چاپلوس کی بات قرار دیا، جو تاجر کمیونٹی کے بیانیے کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک باشعور و باوقار تاجر کمیونٹی کا بیانیہ قرار دینا بد دیانتی ہے اور کوئی سنجیدہ سیاستدان یا ذمہ دار وزیر اپنے سامنے ایسی فضول بات کو برداشت نہیں کرتا۔

سعدیہ جاوید نے الزام عائد کیا کہ تاجروں کا ایک مخصوص ٹولا سندھ کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہا ہے اور مختلف فورمز پر بزنس کے علاوہ ہر موضوع پر بات کرتا ہے۔

سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں جمہوریت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت شطرنج نہیں ہے جہاں کسی بھی مہرے کو ایک جگہ سے اُٹھا کے دوسری جگہ رکھ دیا جائے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سندھ میں عوام کے منتخب نمائندے ہی عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ کو تاجر دوست صوبہ قرار دیتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت درجنوں منصوبے تمام صوبوں اور خطے کے لیے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوامی حکومت اور تاجر برادری اپنے صوبے اور ملک کی خوشحالی کے لیے ایک پیج پر ہیں۔

سعدیہ جاوید نے وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف متنازعہ نہروں کے معاملے پر کی جانے والی بے تکی باتوں کا بھی سختی سے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی متنازعہ نہروں اور دریائے سندھ کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر