
کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے قریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت کررہےہیں، یہ شہرہم سب کا ہےسب کواس کی ترقی میں کرداراداکرنا ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کراچی کےلیے بڑھ چڑھ کرخدمت کرنے والوں کوسراہناچاہیے۔
میئرکراچی نے کہا کہ کراچی اپنےمحسنوں کوہمیشہ یادرکھتاہے، آپ لوگوں کی قربانی کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی اپنے گمنام ہیروز، سپاہیوں کوکبھی نہیں بھولتا، کراچی کے باصلاحیت لوگ کسی سےکم نہیں، آج آپ کوہم نےتمغہ کراچی دیاجوآپ کاحق تھا۔
میئرکراچی نے مزید یہ بھی کہا کہ میراوعدہ ہے ہرسال 5 جنوری کوتمغہ کراچی منعقد کیا جائے گا، کراچی کی خدمت کرنے والوں کو ادارے یاد رکھتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آپ لوگوں کی تشریف آواری کا شکریہ، آج کے ہیرو ہیروئن وہ لوگ ہیں جنہیں آج تمغہ کراچی ملا ہے، جبکہ میں آپ لوگوں کا ہمیشہ ممنون اور مشکور رہوں گا، کے ایم سی اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولتا، یہ فیصلہ سٹی کونسل کا تھا، صرف میرا نہیں تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News