
پاکستان کا چین میں زلزلے سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد: پاکستان نے چین کے علاقے تبت میں زلزلے سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری ہمدردیاں اور نیک تمنائیں زخمی اور لاپتہ ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں۔
پاکستان نے امدادی سرگرمیوں کے لئے چینی عوام اور حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور جاری امدادی سرگرمیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ تبت اور نیپال کے ساتھ بھارتی ریاست بہار اور نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ تبت میں زلزلے سے مختلف واقعات میں 53 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہوئے۔
چینی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر اور مرکز تبت کی ٹنگری کاونٹی تھا جبکہ زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خوفناک زلزلے سے کئی عمارتیں بھی گر گئیں، تاہم ریسکیو کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News