Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کی جانب سے ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے اقدامات مزید تیز

Now Reading:

سندھ حکومت کی جانب سے ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے اقدامات مزید تیز

سندھ حکومت نے ماحول دوست ای وی (الیکٹرک وہیکل) ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اس حوالے سے 24 گھنٹوں کے دوران محکمہ ٹرانسپورٹ کا ایک اور اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کو جلد عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کی۔

اجلاس میں سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو، پیپلز بس سروس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

حکام نے وزراء کو ای وی ٹیکسی سروس کے آپریشنل ماڈل، فوائد اور مسافروں کے لیے اس کی اقتصادی افادیت پر بریفنگ دی۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای وی ٹیکسی سروس کے ذریعے مسافر 200 کلومیٹر کا سفر صرف 1800 روپے میں کر سکیں گے، جو کہ ایک ماحول دوست اور اقتصادی ٹرانسپورٹ حل ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہدایت دی کہ ای وی ٹیکسیوں کی پہلی کھیپ فروری تک شروع کی جائے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ای وی چارجنگ اسٹیشنز سمیت بنیادی ڈھانچے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ سندھ کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا اور یہ ایک جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کے لیے ہمارے وژن کے عین مطابق ہے۔

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کا مقصد ایک جامع ای وی ایکو سسٹم قائم کرنا ہے، جس میں چارجنگ انفراسٹرکچر سے لے کر جدید فنانسنگ ماڈلز تک تمام سہولیات شامل ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بے روزگار نوجوانوں کو بینکوں کے تعاون سے آسان اقساط پر ای وی ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی، تاکہ وہ خود انحصاری حاصل کر سکیں اور روشن مستقبل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Advertisement

اجلاس میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے ای وی ٹیکسیوں کی فراہمی کے لیے مختلف بینکنگ ماڈلز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ماحول کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگا بلکہ سرمایہ کاری کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر