Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی مزدوروں کی تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پیپلز پارٹی مزدوروں کی تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں او جی ڈی سی کے ہیڈ آفس میں آمد کے موقع پر بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں اور محنت کشوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو آئین دلوایا۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں نےقائد عوام کے ساتھ شانہ بشانہ جدوجہد کی، اور پہلی بار ملک کے مزدوروں کو ان کے حقوق دیے گئے۔

مزدوروں کومحنت کا پھل ملے تو ہی معیشت کا نظام چل سکتا ہے، پیپلز پارٹی نے ملک کو پہلی لیبر پالیسی دی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا قائدعوام نے پنشن، کم ازکم ویج کا نظام متعارف کرایا۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو موقع ملا تواس کا تحفظ کیا اور اضافہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت عوام کی مرضی کے بغیر نہیں چل سکتی، کئی بارحکومت بلاوجہ اپنے لیے مسائل خود بنا لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومتیں عوامی مرضی کے بغیر چلیں تو نظام ختم ہو گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جب یکطرفہ پالیسی اور فیصلے کیے جاتے ہیں تو نقصان ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر