Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناراکینال کی تعمیر و توسیع اور سیاسی امور پر خورشید شاہ کا اہم بیان

Now Reading:

ناراکینال کی تعمیر و توسیع اور سیاسی امور پر خورشید شاہ کا اہم بیان

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناراکینال کی تعمیرو توسیع کے منصوبے پر تفصیل سے بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ناراکینال کی تعمیروتوسیع کے بعد ریگستانی علاقوں تک پانی کی فراہمی ممکن ہو گی، جس سے کسانوں کو مزید فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کینال کی مرمتی کے کام سے نہ صرف اس کی مضبوطی میں اضافہ ہوگا بلکہ کاشتکاروں کی زرعی پیداوار میں بھی بہتری آئے گی۔

خورشید شاہ نے پانی کے مسئلے کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے حصول کے دوران اتنا شدید تنازعہ ہوتا ہے کہ باپ بیٹے کی لڑائیاں اور بھائی بھائی کے درمیان برداشت کی کمی ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب نواز شریف نے کالاباغ ڈیم کا ذکر کیا تھا، تو سندھ کے عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

Advertisement

سکھر میں گفتگو کے دوران انہوں نے سیاسی امور پر بھی اپنی رائے دی اور کہا کہ بینظیر بھٹو نے اباڑو میں دھرنا دیا اور سیاسی عمل کے ذریعے قوم پرستی کی سیاست کو ختم کیا۔ آج پھر لسانی سیاست کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن میں اب بھی یہ کہتا ہوں کہ ریاست کو چیلنج نہ کیا جائے۔

خورشید احمد شاہ نے سندھ کارڈ کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پارٹی سندھ کارڈ نہیں کھیلے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران نئے مسائل سامنے آنا ایک معمولی بات ہے، اور پیپلزپارٹی ہمیشہ مذاکرات کے حق میں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی میں کہتا ہوں کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔

آخر میں انہوں نے امریکی سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستانی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر