
ماریطانیہ سے اسپین جانے والی غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 40 سے زائد پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مراکشی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 86 افراد سوار تھے، جن میں 66 پاکستانی بھی شامل تھے۔
مراکشی حکام اور امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 36 افراد کو زندہ بچا لیا، جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زندہ بچ جانے والوں کے مطابق کشتی کو شدید موسم اور بلند لہروں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے 12 پاکستانیوں کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے۔ متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ ان کے پیارے بہتر مستقبل کے خواب لے کر یورپ روانہ ہوئے تھے۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ کشتی میں سوار پاکستانیوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
گجرات میں موجود متاثرہ خاندانوں کے مطابق چند زندہ بچ جانے والے نوجوانوں نے آنکھوں دیکھا حال سنایا ہے، جس میں حادثے کی سنگینی اور ہلاکتوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ان کے مطابق ہلاک ہونے والے کئی افراد چار ماہ قبل یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News