اوگرا نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی پاکستانی عوام پر گیس بم گرا دیا ہے اور یکم فروری سے ایل پی جی کی نئی اضافہ شدہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق، ایل پی جی کے صارفین کے لیے 11.8 کلو سلنڈر کی قیمت میں 43.52 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2,996.88 روپے ہو گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3.68 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کا براہ راست اثر صارفین پر پڑے گا۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ سعودی آرامکو سی پی میں 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قدر میں 0.19 فیصد کا اضافہ بتایا گیا ہے۔
ایل پی جی پروڈیوسرز کی قیمت میں بھی 3,688 روپے فی ٹن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمتیں صارفین کے لیے مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔
اوگرا کے مطابق یہ تبدیلی عالمی سطح پر ہونے والی قیمتوں اور کرنسی کی تبدیلیوں کے اثرات کی بنا پر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
