Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا دورہ پشاور، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ

Now Reading:

آرمی چیف کا دورہ پشاور، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بریفنگ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں اور ان کی کامیابیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

جنرل عاصم منیر نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم فتنہ الخوارج اور ان کے نیٹ ورک کے خلاف متحد ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور ان کے نیٹ ورک کی کمر توڑنے میں سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر متزلزل عزم کے ساتھ قومی سلامتی کے دفاع میں مصروفِ عمل ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہم شیطانی قوتوں کے خلاف یکجا کھڑے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیوں پر فخر ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فورسز کے حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر