Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوکریسی، جاگیر داروں، خانو وڈیروں کی پاکستان پر اجارہ داری ہے، حافظ نعیم

Now Reading:

بیوکریسی، جاگیر داروں، خانو وڈیروں کی پاکستان پر اجارہ داری ہے، حافظ نعیم
بیوکریسی، جاگیر داروں، خانو وڈیروں کی پاکستان پر اجارہ داری ہے، حافظ نعیم

بیوکریسی، جاگیر داروں، خانو وڈیروں کی پاکستان پر اجارہ داری ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بیوکریسی، جاگیر داروں، خانو اور وڈیروں کی پاکستان پر اجارہ داری ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحماٰن نے مردان میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دورمیں طاغوتی قوتیں ہوتی ہے،  بیرونی طاغوتی قوت اگر ہمیں نظر آتی ہے تو وہ امریکہ ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکہ کبھی عراق، ایران اور کبھی افغانستان  میں لشکر کشی کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ہماری بات مان لیں، مصر میں اخوان المسلمون کامیاب ہوگئی امریکہ نے ایک سال سے زائد حکومت چلنے نہیں دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل فلسطین میں امریکہ کی سرپرستی میں قتل و غارت کررہا ہے، جبکہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ، مقامی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار ہمارے اوپر مسلط ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگاتی بلکہ غریب کسان کی خون پسینے کی کمائی نچوڑ لیتی ہے، ظالم حکمران ہمارے خون پسینے کی کمائی نچوڑ کر آپس میں تقسیم کرتے ہیں۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دو کروڑ 77 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں حکومت کو کوئی فکر نہیں، روزگار نہیں، کھانے پیینے کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اسلام عدل کا نام ہے، چند لوگوں نے اسے محدود کر رکھا ہے،  ایسا نظام قائم کریں گے جہاں عورت کو وراثت، خاندان میں انصاف اور تحفظ حاصل ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا کہ جلد عدل کا نظام قائم ہوگا،  ظلم کا نظام جلد مٹ جائے گا، اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر