ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں، صدرجوبائیڈن
واشنگٹن میں امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کے نظام نے ہماری جمہوریت کوبرقراررکھا ہے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ سوشل میڈیا پراطلاعات کی جانچ پڑتال نہیں ہوتی، ہمیں سوشل میڈیا کو جوابدہ بنانا پڑے گا، چند لوگوں کے پاس دولت کا جمع ہونا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔
امریکی صدرنے کہا کہ چین نہیں، امریکہ کودنیاکی قیادت کرنا ہے، امریکی غلط معلومات میں دب گئے ہیں، ہم ٹیکنالوجی، طاقت اوردولت میں بے پناہ اضافےکوایک جیساخطرہ سمجھتےہیں،
جوبائیڈن نے کہا کہ چند امیرافراد کے ہاتھوں میں طاقت آجانے پرفکرمندہوں، میرے 4 سالہ دورمیں جمہوریت مضبوط ہوئی، امریکہ میں لاکھوں لوگوں کوروزگاردیئے۔
امریکی صدرنے اپنے الوداعی خطاب میں یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنے بچوں، خاندانوں اورجمہوریت کی حفاظت کرنی ہے، امریکہ کے خیال پریقین رکھنے کا مطلب جمہوری اداروں پریقین رکھنا ہے۔
بائیڈن نے کہا کہ کسی بھی صدرکوجرائم پراستثنی حاصل نہیں ہونا چاہئے، میری کامیابیوں کےمکمل اثرکومحسوس کرنے میں وقت لگےگا، میں نے جو بیج لگائے ان کا اثردہائیوں تک محسوس کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
