Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے، آرمی چیف کا دو ٹوک پیغام

Now Reading:

ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے، آرمی چیف کا دو ٹوک پیغام
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے، آرمی چیف کا دو ٹوک پیغام

ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے، آرمی چیف کا دو ٹوک پیغام

پشاور: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی جس دوران ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے جب کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا  کہ پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ صرف فتنہ الخوارج کی موجودگی اور سرحد پار دہشت گردی پر اختلاف ہے اور یہ اختلاف اس وقت تک رہے گا جب تک افغانستان مسئلے کو حل نہیں کرتا۔

آرمی چیف کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر کوئی آپریشن نہیں کیا جارہا، صرف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی جاتی ہے جب کہ فتنہ الخوارج کی پاکستان کے کسی علاقے میں بھی عملداری نہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا فساد فی العرض اللہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں؟، ریاست ہے تو سیاست ہے اور خدانخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ ہم سب کو بلاتفریق دہشت گردی کے خلاف یکجا کھڑا ہونا ہوگا اور جب ہم متحد ہوکرچلیں گے تو صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔

Advertisement

پاک فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ انسان خطا کا پتلا ہے اور ہم سب غلطیاں کرتے ہیں، لیکن ان غلطیوں کو نہ ماننا اور سبق نہ سیکھنا اس سے بھی بڑی غلطی ہے جب کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بتایا کہ عوام اور فوج کے رشتے میں جھوٹا بیانیہ مخصوص ایجنڈے پر چلایا جاتا ہے جب کہ نیشنل ایکشن پلان پر سب پارٹیز کا اتفاق حوصلہ مند ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے کام کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر