Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں مالی سال کے 5 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی

Now Reading:

رواں مالی سال کے 5 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی
رواں مالی سال کے 5 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی

رواں مالی سال کے 5 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی

ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردئیے، جس کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 1.25 فیصد گرگئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.81 فیصد کی کمی آئی۔

  ادارہ شماریات نے بتایا کہ اکتوبر کی نسبت نومبرمیں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جولائی تا نومبر فرنیچر کے شعبے کی پیداوار 59.14 فیصد کم ہوئی ہے۔

 ادارہ شماریات کے مطابق مشینری اور دیگر آلات کی صنعتی پیداوار میں 43.09 فیصد کمی ہوئی، جبکہ الیکڑیکل آلات کی پیداوار میں 19.64 فیصد کمی دیکھی گئی، آئرن اور اسٹیل مصنوعات میں 12.19، فٹ بال کی پیداوار میں 8.60 فیصد کمی آئی ہے۔

ادارہ شماریات  نے بتایا کہ 5  ماہ میں تمباکو 30.85 فیصد، ٹیکسائل صنعتوں کی پیداوار 2.28 فیصد بڑھی، جبکہ جولائی تا نومبر آٹو موبیل شعبے کی پیداوار 50.70 فیصد، مشروبات کی صنعتی پیداوار 1.37 فیصد اور فوڈ کے شعبے کی پیداوار 1.72 فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے آلات کے شعبے کی پیداوار 27.37 فیصد بڑھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر