
کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہونا، جسٹس منصور علی شاہ
کراچی: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ آبادکاری کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے انڈونیشیا، بنگلہ دیش نے اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا نے قابل تجدید توانائی کے لیے فنانسنگ کی، انڈونیشیا نے ٹرانسپورٹیشن، ویسٹ مینجمنٹ کے لیے بھی فنانسنگ کی۔
سینئر جج کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا نے ڈومیسٹک، گلوبل سطح پر گرین سکوک جاری کیے، سال 2021 میں 1.25 ارب ڈالر گرین سکوک جاری کرنا مثال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News