پاکستان عالمی امن اور سیکیورٹی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سفراء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت پاکستان کے لیے اعزاز ہے، اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کا شکرگزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یواین چارٹر کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے، پاکستان عالمی امن، سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال ہے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
