Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیدرآباد، تعلیمی بورڈ کے افسران میں سرد جنگ شدت اختیار کر گئی

Now Reading:

حیدرآباد، تعلیمی بورڈ کے افسران میں سرد جنگ شدت اختیار کر گئی

حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے افسران کے درمیان سرد جنگ میں شدت آ گئی ہے۔

افسران نے عدالتی جنگ کے بعد محکمہ جاتی اختیارات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین بورڈ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ناظم امتحانات کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، تعلیمی بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے ناظم امتحانات پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد برطرفی کی سفارش کی گئی۔

چیئرمین بورڈ نے شواہد کی بنیاد پر برطرفی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ ناظم امتحانات نے بورڈ کو 37 لاکھ 62 ہزار روپے سے زائد کا مالی نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ، 447 میٹرک کے طالب علموں کو بغیر فیس کے ویب پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا اور 133 امیدواروں کی فہرست میں 69 کے نتائج بغیر مناسب عمل کے جاری کیے گئے۔

Advertisement

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ناظم امتحانات نے منیجر آئی ٹی کا پاس ورڈ غیرقانونی طور پر استعمال کیا، جس سے تعلیمی بورڈ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

چیئرمین بورڈ نے ناظم امتحانات کی کارروائی کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے 1979 کے تحت برطرفی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر