وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بیان تعلیم دُشمنی اور وڈیرہ شاہی ذہنیت کی عکاسی کرتاہے، ایم کیو ایم پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بیان تعلیم دُشمنی اور وڈیرہ شاہی ذہنیت کی عکاسی کرتاہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کے وائس چانسلرز کی تقرری سے متعلق بیان کو حقائق کے منافی اور دھمکی آمیز قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کا بیان فرسودہ نظام کو مزید تقویت دینے اور جامعات کی خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے، جبکہ اٹھارہویں ترمیم کی آڑ میں تمام اختیارات و وسائل کو وزیرِ اعلیٰ کے گھر کی باندی بنا دیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا دھمکی آمیز لہجہ اُن کی بےچینی کو نمایاں کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
