Advertisement
Advertisement
Advertisement

شناختی کارڈ پر ریذیڈنٹ آف اے جے کے سٹیٹ کا اندراج معمول کے مطابق جاری، نادرا

Now Reading:

شناختی کارڈ پر ریذیڈنٹ آف اے جے کے سٹیٹ کا اندراج معمول کے مطابق جاری، نادرا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر شناختی کارڈز سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق “ریذیڈنٹ آف اے جے کے سٹیٹ” کا اندراج قومی شناختی کارڈز پر معمول کے مطابق جاری ہے، اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ سمارٹ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز پر یہ عبارت سیاہ رنگ میں جبکہ عام قومی شناختی کارڈز پر سرخ رنگ میں درج کی جاتی ہے۔

یہ اندراج صرف ان درخواست دہندگان کے شناختی کارڈز پر شامل کیا جاتا ہے جو حکومتِ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ درست ریاستی باشندہ سرٹیفکیٹ (کلاس 1، 2، یا 3) فراہم کرتے ہیں۔

ترجمان نادرا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس پالیسی میں تبدیلی کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جو کہ سراسر غلط اور مخصوص مقاصد کے تحت ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2024 سے جنوری 2025 کے دوران 50 ہزار سے زائد شناختی کارڈز جاری کیے گئے، جن پر “ریذیڈنٹ آف اے جے کے سٹیٹ” واضح طور پر درج ہے۔

ترجمان کے مطابق، اگر درخواست گزار مطلوبہ ریاستی باشندہ سرٹیفکیٹ جمع نہ کرائے تو شناختی کارڈ پر یہ عبارت شامل نہیں کی جاتی۔

اس کے علاوہ، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی بھی اس مسئلے کا سبب بن سکتی ہے۔ نادرا نے ایسے تمام کیسز میں درخواست دہندگان سے خود رابطہ کرکے درست شناختی کارڈ مفت فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔

نادرا نے ان درخواست دہندگان کو ہدایت کی ہے جنہوں نے ریاستی باشندہ سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروایا، وہ متعلقہ فیس کے ساتھ دوبارہ درخواست دیں۔

ترجمان نادرا نے کہا کہ ادارہ اپنی قانونی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر نبھانے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی بے بنیاد معلومات پر یقین نہ کریں اور کسی بھی وضاحت کے لیے نادرا سے براہِ راست رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر