کسانوں کو حکومتی مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی ہمارا ہدف ہے، رانا تنویر
مریدکے: وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کسانوں کو حکومتی مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی ہمارا ہدف ہے۔
وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زرعی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان کی ضرورت کے مطابق ماضی میں کھاد کی فراہمی میں کمی تھی، کسانوں کو ماضی میں غیرمعیاری کھاد مل رہی تھی، ہماری حکومت کسانوں کے لیے آسانیاں پیدا کررہی ہے۔
رانا تنویر نے کہا کہ کسانوں کو حکومتی مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی ہمارا ہدف ہے، اب کسانوں کو بروقت اور معیاری کھاد مل رہی ہے، کسان اور کاشتکار مضبوط ہوگا تو زراعت مضبوط ہوگی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کسانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے احکامات دیے، وزیراعظم کسانوں کے لیے انقلابی اقدامات کےخواہاں ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر کسانوں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
