پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن انجام دیا، اور 8 ماہی گیروں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
جیونی کے جنوب میں بلوچ ماہی گیروں کی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ کشتی میں موجود ماہی گیروں نے مدد کے لیے ریڈیو کالز دیں۔
جس پر جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے بروقت مانیٹر کرتے ہوئے پاک بحریہ کے میری ٹائم ہیڈ کواٹرز سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی۔
پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے فوری طور پر حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام 8 ماہی گیروں کو باحفاظت ریسکیو کیا۔ ریسکیو کیے گئے تمام ماہی گیر مقامی بلوچ ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے گوادر منتقل کیا گیا۔
ریسکیو کیے گئے ماہی گیروں نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی بروقت مدد کو سراہا۔ پاک بحریہ نے اس کامیاب آپریشن کے دوران اپنی اعلیٰ صلاحیتوں اور ملک کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سمندر میں رونما ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کو ثابت کیا ہے۔ پاک بحریہ ہر وقت ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
