Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی کو این آر او نہیں ملے گا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انجام قریب، طلال چوہدری

Now Reading:

کسی کو این آر او نہیں ملے گا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انجام قریب، طلال چوہدری

ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انجام بہت قریب ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جلد آنے والا ہے، اور اس کیس میں بانی پی ٹی آئی براہ راست ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی ایجنسی نے اس کیس کی مکمل انکوائری کی تھی، جس کے بعد یہ رقم پاکستان واپس بھجوائی گئی، لیکن ملکی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے ایک لینڈ ڈویلپر کو دے دی گئی۔

طلال چوہدری نے الزام لگایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کی خرد برد کو چھپانے کے لیے القادر ٹرسٹ قائم کیا گیا، اور اس مقصد کے لیے ایک خفیہ معاہدہ کیا گیا۔

ان کے مطابق، پی ٹی آئی دور میں بنی گالہ کو “منی گالہ” بنا دیا گیا تھا، جہاں لین دین اور غیر قانونی مالی فوائد کا سلسلہ جاری تھا۔

Advertisement

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران شہزاد اکبر مسلسل لینڈ ڈویلپر سے ملاقاتیں کرتے رہے، جبکہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے نام پر بھاری رقوم وصول کی جاتی رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے مل کر کرپشن کی اور ملک کو نقصان پہنچایا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کو سیاسی بنانے کی کوشش کی، اور سزا سے بچنے کے لیے تاخیری حربے اپنائے، لیکن یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس کرپشن کا حساب دینا ہوگا اور لوٹی گئی دولت واپس کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون سے بچنے کا موقع نہیں ملے گا، اور جو بھی اس کیس میں ملوث ہے، اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر