
وزیراعظم کینالز معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے، رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرز پر گلگت بلتستان حکومت اپنے حکومتی اخراجات میں کمی لائے گی۔
گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، سابق وزیراعلیٰ، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، وفاقی سیکریٹری برائے بین الصوبائی رابطہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہائیڈرو فلو کم ہونے کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، جنوری سے مارچ تک گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں کو ڈیزل جنریٹرز کے ذریعے بجلی کی سپلائی ناگزیر ہے۔
اس دوران رانا ثناء اللہ نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر جی بی میں لوڈ شیڈنگ کے حل کے لیے اجلاس بلایا گیا، اس یخ بستہ سردی میں جی بی کے لوگوں کو بجلی کی فراہمی اشد ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی طرز پر جی بی حکومت اپنے حکومتی اخراجات میں کمی لائے گی، گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس میں جی بی کے فنڈز کو ریلیز کیا جائے گا، ڈیزل جنریٹرز کے لیے درکار باقی ماندہ فنڈز وفاقی حکومت، جی بی کے مختص شدہ بجٹ سے مہیا کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News