Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان حکومت اپنے حکومتی اخراجات میں کمی لائے گی، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

گلگت بلتستان حکومت اپنے حکومتی اخراجات میں کمی لائے گی، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کینالز معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرز پر گلگت بلتستان حکومت اپنے حکومتی اخراجات میں کمی لائے گی۔

گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، سابق وزیراعلیٰ، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، وفاقی سیکریٹری برائے بین الصوبائی رابطہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہائیڈرو فلو کم ہونے کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، جنوری سے مارچ تک گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں کو ڈیزل جنریٹرز کے ذریعے بجلی کی سپلائی ناگزیر ہے۔

اس دوران رانا ثناء اللہ نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر جی بی میں لوڈ شیڈنگ کے حل کے لیے اجلاس بلایا گیا، اس یخ بستہ سردی میں جی بی کے لوگوں کو بجلی کی فراہمی اشد ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی طرز پر جی بی حکومت اپنے حکومتی اخراجات میں کمی لائے گی، گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس میں جی بی کے  فنڈز کو ریلیز کیا جائے گا، ڈیزل جنریٹرز کے لیے درکار باقی ماندہ فنڈز وفاقی حکومت، جی بی کے مختص شدہ بجٹ سے مہیا کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر