
عمرکوٹ سامارو روڈ پر منی ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ سامارو روڈ پر سون پور کے قریب پیش آیا، جہاں بدقسمت خاندان کے افراد ایک کار میں سوار ہو کر سامارو سے عمرکوٹ اپنے گھر محلہ چندی رام جا رہے تھے۔
حادثے کے نتیجے میں 5 سالہ ماہ ویر ولد سرون، 6 سالہ کارت ولد سرون، 30 سالہ جنتا زوجہ سرون، 32 سالہ دیور کیلاش اور کار ڈرائیور 34 سالہ پرشوتم موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 2 سالہ پرکاش ولد سرون کو فوری طور پر حیدر آباد منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر نعشوں کو اسپتال منتقل کر دیا، اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News