
کراچی پورے پاکستان کو چلاتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کو چلاتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تاجر برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پوری دنیا کے لوگ آکر رہتے ہیں ہوں وہاں مسائل تو ہوں گے، بزنس کمیونٹی کی تمام باتیں سنی ہیں، توانائی مسئلےکاحل صرف سندھ میں ہے۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی آئے، مل کرتوانائی کی قیمتیں کم کرتے ہیں، آئیں مل کر ملک کو بہترکرنےکےلیےکام کریں، کراچی پاکستان کاگروتھ انجن ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی پورے پاکستان کوچلاتاہے، اس صوبے کے لوگوں کا جو حق ہےوہ نہیں ملتا، کراچی کے ایشوز نئے نہیں ہیں۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ کراچی میں وہ زمانہ بھی دیکھا ہےجب آرگنائزڈ بھتہ لیا جاتا تھا، وہ دور بھی دیکھا ہے ماہانہ گاڑیوں سے بھتہ لیا جاتاتھا، سکھر سے لاڑکانہ جانےکے لیےکانوائےکا انتظارکرنا پڑتا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کوشش کی کہ سب کو ساتھ ملائیں لیکن نہ ہوسکا، 2013 سے 2015کے بعد حالات بہتر ہونا شروع ہوئے۔
مرادعلی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی تک ہمیں دہشت گردی کےخطرات ہیں، کراچی سب کے لیے بہت آسان ٹارگٹ ہوتاہے، لااینڈ آرڈر بہتر ہونے کے بعد کراچی کے انفرا اسٹرکچر پرتوجہ دی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھےحال ہی میں پتہ چلا تاجر مذاق کرتے ہیں، مذاق ان لوگوں کے ساتھ کیا کریں جو برداشت کرسکیں، آپ لوگ مذاق کرتے ہیں دوسرے لوگ سیریس لے لیتے ہیں۔۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کا پہلا فیز مکمل ہوا آپ سب نے تعریف کی، مارچ میں شاہراہ بھٹو قائدآباد، دسمبر میں ایم نائن تک مکمل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News