Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرم میں امن قائم کرنے کی جانب اہم قدم؛ امن کمیٹیاں قائم

Now Reading:

کرم میں امن قائم کرنے کی جانب اہم قدم؛ امن کمیٹیاں قائم
کرم میں امن قائم کرنے کی جانب اہم قدم؛ امن کمیٹیاں قائم

کرم میں امن قائم کرنے کی جانب اہم قدم؛ امن کمیٹیاں قائم

کرم میں قبائلی و سیاسی قیادت پر مشتمل امن کمیٹیوں کو قائم کردیا گیا۔

کُرم میں امن جرگے کے معائدے کے نتیجے میں مقامی افراد اور قبائلی و سیاسی قیادت پر مشتمل امن کمیٹیوں کو قائم کردیا گیا ہے جس میں تمام مسالک اور فقہ کے افراد شامل ہیں-

امن کمیٹیوں کی گارنٹی کے بعد اشیاء خورونوش اور سامان رسد پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ کل 4 جنوری 2024 کو پارا چنار کے لئے روانہ ہوگا۔

امن کمیٹیوں کا قیام یکم جنوری کے ہونے والے امن معاہدے کی جرگے میں ہوا جب کہ قافلے کی حفاظت پولیس کرے گی۔

کسی ہنگامی صورت حال میں پولیس کی معاونت کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت موجود ہوں گے۔

Advertisement

مقامی رہنماؤں نے ذاتی اور قبائلی تنازعات کو بالائے طاق رکھ کر بے گناہ مقامی لوگوں کی زندگی آسان کی اور مسافروں سمیت اشیاء خورونوش اور سامان رسد کی حفاظت کی گارنٹی دی ہے۔

80 سے زائد دنوں سے سڑکوں کی بندش کی وجہ سے کرم میں بنیادی سہولیات اور ادویات بروقت نہ ملنے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کرم کا مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ مقامی زمینی اور قبائلی تنازعہ ہے جس کو فرقہ واریت کا رنگ بھی دیا جاتا ہے۔

امن معاہدے کے تحت مختلف مراحل میں مقامی لوگوں کا 15 دن میں اسلحہ ریاست کو جمع کروانے کا وعدہ جب کہ مقامی بنکرز کا خاتمہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

مقامی امن کمیٹی میں لوئر کرم کے پیر حیدر علی شاہ (سابقہ ایم این اے)، عابی فیض الله، حسین علی شاہ الحسینی اور حاجی نور جف علی سمیت 27 ممبران شامل ہیں۔

اپر کرم سے سجاد حسین طوری (سابقہ سینیٹر)، علی ہادی (ایم پی اے)، مزمل شاہ، سید کاظم حسین اور سید ولی سید میاں سمیت 48 ممبران شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر