Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

Now Reading:

بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے 25 اضلاع میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور یہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشنز اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جن میں خواتین کے لیے 65 اور مردوں کے لیے 73 بوتھ مختص ہیں۔

جسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43,784 ہے، جن میں مرد ووٹرز 24,844 اور خواتین ووٹرز 18,940 شامل ہیں، تاہم 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور پنجگور میں 4،4 جنرل نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے، کوہلو اور کچھی میں 3،3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2،2 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

Advertisement

 اس کے علاوہ چاغی، خاران، واشک، بارکھان، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، قلات، حب، کیچ اور گوادر میں ایک، ایک نشست پر انتخاب ہو رہا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے مکمل ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر