Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم کامیابی سے مکمل

Now Reading:

سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم کامیابی سے مکمل
سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم کامیابی سے مکمل

سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم کامیابی سے مکمل

اسلام آباد: سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہوگئی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق قومی پولیو مہم 3 تا 9 فروری ملک بھر میں جاری رہی اور اس دوران مقررہ ہدف کے 99 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین دی جاچکی ہے۔

نیشنل ای او سی نے بتایا کہ مہم کے دوران اب تک پنجاب میں 100 فیصد اور سندھ میں 101 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی جب کہ خیبرپختونخوا میں 93 فیصد اور بلوچستان میں 100 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں 110 فیصد، آزاد کشمیر میں 98 فیصد اور گلگت بلتستان میں 97 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔

وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کہتی ہیں کہ کامیاب مہم کے انعقاد پر تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول وزرائے اعلیٰ، سول انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے، بین الاقوامی ڈونرز اور پارٹنرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز اور سیکیورٹی اہلکار قوم کے ہیروز ہیں، ویکسینیشن سے محروم رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کی ویکسینیشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر