آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات، وفد کو عدالتی نظام واصلاحات پر بریفنگ
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے 6 رکنی وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ میں ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام اور اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی، ججز تقرری اور آئینی ترامیم پر بھی وفد سے بات چیت کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات کے بعد آئی ایم ایف کا 6 رکنی وفد سپریم کورٹ سے روانہ ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
