سانحہ جعفر ایکسپریس پر قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد منظور کرلی
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی تشکیل کے ایک سال بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فعال ہوگئی۔
16 ویں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے 8 اجلاس آئندہ ایک ماہ کے دوران 12 فروری سے 11 مارچ تک ہوں گے جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 8 وزارتوں اور ڈویژنز آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لے گی۔
12 فروری کے اجلاس میں قومی ورثہ و ثقافت اور وزارت قومی صحت کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا، 18 فروری کو انسداد منشیات اور پٹرولیم ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس زیر غور آئیں گی۔
اسی طرح 19 فروری کو ایف پی ایس سی اور وزارت صنعت و پیداوار کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ 25 فروری کو سرمایہ کاری بورڈ اور پاور ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس زیر غور آئیں گی۔
پی اے سی 26 فروری کو وزارت داخلہ اور بین و صوبائی رابطہ کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لے گی، 4 مارچ کو وزارت خارجہ اور اقتصادی امور ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس زیر غور آئیں گی۔
علاوہ ازیں پانچ مارچ کو اٹامک انرجی کمیشن، نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور ایف بی آر کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ 11 مارچ کو این ڈی ایم اے اور وزارت خزانہ کی آڈٹ رپورٹس زیر غور آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
