Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران ہیٹ ویو کا امکان

Now Reading:

کراچی میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران ہیٹ ویو کا امکان
کراچی میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران ہیٹ ویو کا امکان

کراچی میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران ہیٹ ویو کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں ماہ رمضان کے آخری عشرے میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، رمضان المبارک کا آغاز معتدل موسم سے ہوگا لیکن اختتام گرم موسم سے ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے آغاز میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ آخری ایام میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کہ رواں ہفتے شہر میں موسم اسی طرح جزوی سے مکمل ابر آلود رہے گا جب کہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی پر اثر انداز نہیں ہوگا جب کہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر