
پاکستان بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) آفیسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سردار عظمت گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
گروپ نے تمام صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں بھی دو تہائی اکثریت سے میدان مارا، اور منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں نے اپنی کامیابی کو یقینی بنایا۔
تفصیلات کے مطابق سردار عظمت خان کو صدر منتخب کیا گیا، جبکہ دیگر اہم عہدوں پر بھی سردار عظمت گروپ کے نمائندگان کامیاب ہوئے۔
زاہد کھوکھر پنجاب، وحید خٹک خیبرپختونخوا، مقصود بلوچ بلوچستان، عنبرین ابڑو سندھ، ظہیر حمزہ آزاد کشمیر اور ذوالفقار علی گلگت بلتستان کے صدر منتخب ہوئے۔
علاوہ ازیں، ظفر اقبال جزل سیکرٹری اور حمیرا ندیم خواتین ونگ کی صدر منتخب ہوئیں۔
اس کے ساتھ ہی، بی آئی ایس پی کے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں سردار عظمت گروپ کی کامیابی نے ان کی مقبولیت اور تنظیمی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے جیتنے والے پینل کو مبارکباد پیش کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بھی سردار عظمت کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News