
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر /فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔.
انہوں نے صحافیوں کو واضح کیا کہ اگر کوئی خط انہیں ملتا ہے تو وہ اسے وزیراعظم کو بھجوا دیں گے۔
اس موقع پر جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے اور ملک آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنے ترقی کے سفر کو جاری رکھنا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھے جانے کی خبر آئی۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھا ہے جس میں الیکشن فراڈ اور اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کے معاملے کو اٹھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھے تھے، جن میں ملک کی پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
تاہم سیکیورٹی ذرائع نے کہا تھا کہ آرمی چیف کو بانی پی ٹی آئی کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، اور اس قسم کے کسی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News