Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں، سرفراز بگٹی

Now Reading:

بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں، سرفراز بگٹی

بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کو ترقی کی جانب لے جا رہے ہیں، بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں، عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوئی میں معاہدہ کرنے کا مقصد عوامی فلاح کو یقینی بنانا ہے، پی ٹی آئی حکومت میں اس منصوبے پر توجہ نہیں دی گئی، سرداروں کی طرح عام آدمی کے بچوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے، میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، صوبائی حکومت، پی پی ایل سوئی ماڈل ویلج منصوبہ مکمل کریں گے، میں نے احسن اقبال سے کہا کچی کینال کو بحال کرائیں، 2022 کے سیلاب میں ایک بار پھرکچی کینال ویران ہوگیا، میں پھراحسن اقبال کے پاس گیا کہا کچی کینال خشک ہوگئی، احسن اقبال نے پھر اس پر کام کیا اور آج آپ گندم لگارہے ہیں۔

  وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ 30 سال پہلے معاہدے بند کمروں میں ہوتے تھے، پہلے یہ معاہدے اسلام آباد اور کوئٹہ میں ہوتے تھے، ہم نے فیصلہ کیا اب ایسے معاہدے وہاں ہوں گے جہاں کا منصوبہ ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر