
پوری قوم یک زبان، کشمیر بنےگا پاکستان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھارتی تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے۔
وطن عزیز کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج صبح 10 بجےایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی، اس کے علاوہ یوم یکجہتی کشمیر پر کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائیگی۔
چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلیاں،آزادی واک کااہتمام کیا جائےگا، مظلوم کشمریوں کامقدمہ عالمی برادری کےسامنے اٹھایا جائے گا۔
آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیاگیا ہے، جبکہ آزادکشمیر اسمبلی اجلاس سے وزیراعظم شہبازشریف کاخصوصی خطاب بھی متوقع ہے، پاک فوج کادستہ تحریک آزادی کشمیر کے ہیروزوشہدا کی یادگار پر سلامی دےگا۔
مرکزی تقریب آزادکشمیرکےدارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوگی، مظفرآبادمیں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت صدر آزاد کشمیر کریں گے، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ریلی کی قیادت وفاقی وزرا کریں گے۔
یوم یکجہتی کشمیرکےموقع پر آج وزارت خارجہ سےبھی ریلی نکالی جائےگی، ریلی کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کریں گی، ریلی ریڈیوپاکستان چوک سےہوتےہوئےپارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچے گی، ریلی میں 10 بجکر ایک منٹ پر علامتی سائرن بجائےجائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News