وزیر دفاع خواجہ آصف / فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت عوام کی دولت جلسے پر لٹا رہی ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں خیبرپختونخوا میں ہونے والی سیاسی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت ہے، وہاں دھاندلی کا رونا رویا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “8 فروری کو خیبرپختونخوا میں جلسہ کیا جا رہا ہے۔
خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ جلسے کے لیے سرکاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے اور سرکاری ملازمین کو جلسہ گاہ بھرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “اگر احتجاجی جلسہ کرنا ہے تو پنجاب میں کریں، سندھ یا بلوچستان میں کریں، جہاں دعویٰ کیا گیا کہ زیادتی ہوئی۔”
وزیردفاع نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “پی ٹی آئی ایسا پودا ہے جو صرف سرکاری نرسریوں میں پروان چڑھتا ہے۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
