پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل برمنگھم کامران ملک انتقال کر گئے
اسلام آباد: پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل برمنگھم کامران ملک انتقال کر گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کامران ملک 16 فروری کو کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی پاکستان کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
دفتر خارجہ نے سفارتی حلقوں میں کامران ملک کی دیانت داری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کامران ملک کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں فرض شناسی اور عزم کی مثال قائم کی۔
دفتر خارجہ نے کامران ملک کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی سفارتی برادری ایک محنتی اور مخلص افسر سے محروم ہو گئی، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
