Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے حوالے سے اہم ہدایات جاری

Now Reading:

پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے حوالے سے اہم ہدایات جاری

خیبرپختونخوا میں کتنے افغان شہری موجود ہیں؟ تفصیلات طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان میں مقیم افغانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی کے پہلے مرحلے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی کی حدود سے باہر آباد کیا جائے، جبکہ دوسرے مرحلے میں پروف آف ریزیڈینس رکھنے والے افغان باشندوں کو جڑواں شہروں کی حدود سے نکالا جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کسی اور ملک جانے کی حامی بھرنے والے افغانیوں کو 31 مارچ سے قبل جڑواں شہروں سے نکالنے  اور تیسرے ممالک جانے والے افغانیوں کی سیٹلمنٹ کے لیے وزارت خارجہ کو اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت دی۔

وزیراعظم نے وطن واپس جانے والے افغانی باشندوں کی پاکستان دوبارہ آمد کو ہر قیمت پر روکنے، ری لوکیشن منصوبے پر عملدرآمد کے دوران عوامی اعلانات نہ کرنے اور ری لوکیشن منصوبے پر عملدرآمد کے لئے انٹیلی جینس ایجنسیوں کو مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر