
خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس سانحے پر مستعفی ہونے کی پیشکش کردی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ ماضی میں کسی سیاسی جماعت یا لیڈر نے ملک کی اساس یا دفاع کے نشانات کو نشانہ نہیں بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں کبھی بھی کسی لیڈر یا جماعت نے شہداء کی توہین نہیں کی، کیونکہ یہ قومی شناخت اور مشترک اثاثے ہیں۔
خواجہ آصف نے پیغام میں مزید کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ، یا دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت کو جب بھی اقتدار سے علیحدہ کیا گیا یا قید کیا گیا، ملک کی سالمیت اور دفاعی اداروں پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کو پھانسی دی گئی، نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو قید اور جلاوطن کیا گیا، نواز شریف اور شہباز شریف کو قید کیا گیا اور آصف زرداری بھی طویل عرصے تک قید رہے، لیکن اس دوران کبھی بھی دفاعی اداروں اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ 2018 کے بعد بھی نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کو قید کیا گیا، اور آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی قید ہوئیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ اس دوران سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ملکی دفاع کے اداروں کے وقار کا خیال رکھا اور کبھی بھی غیر متناسب اقدامات نہیں کیے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے 9 مئی کے واقعات کو انتہائی تشویش کا موضوع قرار دیا، جس میں وطن کی اساس کو للکارا گیا، دفاعی اداروں کی توہین کی گئی، اور شہداء کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اس دوران کے پی سے اسلام آباد پر مسلح حملے آج بھی جاری ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ 75 سال میں اگرچہ سیاسی حالات میں اتار چڑھاؤ آیا، لیکن سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنی سیاست کو ملکی حدود میں رکھا اور کبھی بھی بیرونی طاقتوں کے دروازوں پر جا کر اپنے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش نہیں کی۔
وزیر دفاع نے پی ٹی آئی کے بانی کے حوالے سے کہا کہ ان کے دور میں بدترین حکمرانی کی گئی اور کرپشن کے الزامات میں سیاسی حریفوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے گماشتوں سے بیرون ملک افراد و اداروں کو ٹارگٹ کروایا اور ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی۔
آخر میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد نے نہ صرف اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایا بلکہ بدزبانی اور الزامات کے ذریعے سیاست کو آلودہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب اس صورتحال کے بعد مذاکرات اور کسی بھی قسم کی رعایت کی امید رکھنا، حقیقت میں احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔
وزیر دفاع کے اس پیغام نے نہ صرف 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی بلکہ ملک کی سیاسی تاریخ میں وقار اور سرحدوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News