
شہر میں سیوریج کا کوئی نظام نہیں لائٹس ہے نہیں، شہریوں کا معاشی قتل ہورہاہے، منعم ظفر
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ شہر میں سیوریج کا کوئی نظام نہیں لائٹس ہے نہیں، شہریوں کا معاشی قتل ہورہا ہے۔
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کریم آباد پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس مقام پر ہم کھڑے ہیں وہ عرصہ دراز سے زیرتعمیرہے، کریم آباد انڈر پاس کا سعید غنی ہی بتاسکتے ہیں اس کی کیا ضرورت ہے۔
منعم ظفر نے کہا کہ 20 ماہ ہوگئے ہیں لیکن کریم آباد انڈر پاس 35 فیصد ہی مکمل ہوا ہے،24 ماہ میں یہ پراجیکٹ مکمل ہونا تھا، لیکن اب تک تکمیل کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر میں منصوبوں پر تو کام شروع کردیا جاتا ہے لیکن پھر کوئی پرسان حال نہیں ہوتا، 1.5 کلو میٹر کا انڈر پاس جو جون 2025 میں مکمل ہونا تھا لیکن نہیں ہورہا ہے، کریم آباد انڈر پاس کے قریب تمام مارکیٹیں موجود ہیں۔
منعم ظفر نے مزید یہ بھی کہا کہ کریم آباد انڈر پاس کے قریب دکانوں میں 10 ہزار لوگ کام کرتے ہیں، ایسی صورت حال میں کاروبار کیسے چلے گا؟ دکاندار کیا کریں گے؟، ڈاکخانے کےقریب سڑک کو6ماہ سےکھودا ہوا ہےلیکن کوئی پرسان حال نہیں، سندھ حکومت شہر کراچی والوں کو دینا کچھ نہیں جانتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News