
پاکستان اور او آئی سی کے درمیان تجارتی شراکت داری کے استحکام پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان اور او آئی سی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شراکت داری کے استحکام پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہہ سے ملاقات ہوئی جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پاکستان، او آئی سی کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، مسلم دنیا میں اقتصادی اور تجارتی روابط مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
پاکستان نے او آئی سی سیکریٹری جنرل کو ’’میڈ ان پاکستان‘‘ نمائش کے دورے کی دعوت دی۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مزید کہا کہ لاہور میں 18ویں او آئی سی تجارتی نمائش کے انعقاد کے لیے پاکستان پر عزم ہے۔
او آئی سی سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہہ نے پاکستان کے اقتصادی انضمام کے فروغ کے اقدامات کی تعریف کی۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال ملاقات پاکستان اور او آئی سی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شراکت داری کے استحکام پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News