
صدر پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ میں 9 نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ تقرریاں آئین کے آرٹیکل 197 اور 175-A کے تحت کی گئی ہیں، اور ان ججز کی مدتِ ملازمت ایک سال کے لیے ہو گی۔
نئے ججز میں سپریم کورٹ کے وکلا حسن نواز، وقار حیدر، اور سردار اکبر علی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملک جاوید وینس، احسن رضا کاظمی، اور محمد جواد ظفر کا بھی نام شامل ہے۔ پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق کو بھی نئے ایڈیشنل ججز میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ چوہدری سلطان محمود اور ملک محمد اویس خالد کو بھی لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News